منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’مریم نواز کے احکامات پر پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات فوری روکے جائیں۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جعلی مقدمات کا خاتمہ اور بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہم بھی خیبر پختونخوا میں مخالفین پر مقدمات درج کروا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ایک حکم پر سیاسی مخالفین سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مرکزی مخالفین پر مقدمات درج کر کے صوبے میں داخلہ بھی بند کروا سکتے ہیں، جعلی مقدمات اور قانون کا غلط استعمال پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاق کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

اس سے قبل بیرسٹر سیف اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر پنجاب حکومت سکیورٹی نہیں دے سکتی تو بانی پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کر دے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بانی پی ٹی آئی کے خوف میں مبتلا ہیں، مریم نواز پنجاب میں کام کے بجائے صرف فوٹوشوٹ میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی چھپانے کیلیے ڈرامے بازی ہو رہی ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلیے فضول شوشہ چھوڑتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں