جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی احتجاج سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کی کال پرلیگی وزراکی چیخیں پھرشروع ہوئیں، پرامن احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بنا کر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی معیشت کاپہیہ جام ہو چکا ہے، شنگھائی کانفرنس پر حکومت سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں