ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

علی امین گنڈا پور باپ اور بیٹی دونوں کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور باپ اور بیٹی دونوں کے اعصاب پر سوار ہیں، گنڈا پور کا احتجاج کے لیے پنجاب آتے ہیں جو ان کا جمہوری و آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کئی باریاں لینے کے باوجود نواز شریف کس سے گلہ کررہے ہیں، شاید وہ بھائی کی حکومت کو ن لیگی حکومت نہیں مانتے ہیں، نواز شریف کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ بھائی کی حکومت سے خوش نہیں۔

- Advertisement -

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے پی سے مریضوں کا پنجاب جانے کا نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز ہے، شریف خاندان تو خود سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتا ہے اگر پنجاب کے اسپتال اتنے اچھے ہیں تو شریف خاندان خود علاج کیوں نہیں کرواتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں کئی باریاں لینے کے باوجود صحت کارڈ منصوبہ کیوں شروع نہ کیا، اپنا گھر اسکیم منصوبہ کاپی کیا صحت کارڈ منصوبہ کب کاپی کریں گے؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ کا معاشی استحکام کا دعویٰ بھی مضحکہ خیز ہے، کیا ملک پر مسلط جعلی فارم 47 کی حکومت ن لیگ کی نہیں؟

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں، پنجاب میں کونسا تیر مار کر پنجاب میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں، پنجاب میں آنسو گیس کے شیل لے کر یلغار کرنے آتے ہیں، کیا یہ لوگ صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی نمائندوں کی حکومتوں کو کام کرنے دیا جاتا تو آج کوئی بے گھر نہ ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ پچاس لاکھ گھر کدھر ہیں؟ ان کی کارکردگی صفر ہے اور مار دھاڑ میں نمبر ون ہیںِ، یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں انہیں جہاں موقع ملتا ہے احتجاج کرنے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں