پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ شہباز کو ہٹانے بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں لیکن عوامی رائےکےبرعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنےمنطقی انجام تک پہنچےگا۔
مشیر اطلاعات کےپی کا کہنا تھا کہ بلاول شیروانی پہننے کیلئےسرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، باپ بیٹے دونوں وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئےسرگرم ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہے، آصف زرداری جعلی کےبجائےاصلی مینڈیٹ پر بیٹے کووزیراعظم بنائیں۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں،چوری شدہ مینڈیٹ کیخلاف ہماری تحریک منطقی انجام کےقریب ہے۔