ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

افغانستان میں امریکی اسلحہ چھوڑنا سنگین غلطی تھی، جو اب پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہےِ، امریکی عہدیدار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی عہدیدار بیری رچرڈ ڈوناڈیو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ چھوڑنا سنگین غلطی تھی، دہشت گرد جدید اسلحے کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کےسابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیو نے انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کا استعمال بند ہونا چاہئے، افغان طالبان امریکا کے رہ جانے والے اسلحہ کی فروخت پر قابو پائیں۔

سابق رکن امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جدید اسلحے کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں ،سابق امریکی حکومت نے جدید اسلحہ انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑا، ہم نہیں چاہتے اسلحہ غیرضروری افراد کے ہاتھ لگے۔

انھوں نے کہا کہ چھوڑا گیا جدید اسلحہ غلط ہاتھوں میں استعمال ہوتا ہے، سابق حکومت کومفادات کاخیال رکھنا چاہیے تھا،امریکی اسلحہ افغانستان میں چھوڑنا ایک غلط فیصلہ تھا، ٹرمپ حکومت امریکی اسلحے سے متعلق بہتر فیصلہ کررہی ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان کوامریکی حکومت کے فیصلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، طالبان حکومت کو صدر ٹرمپ کے مطابق فیصلہ کرناہوگا، امریکی اسلحے کے بلیک مارکیٹ میں جانے پر تشویش ہے۔

رچرڈ ڈوناڈیو نے کہا کہ بہت سے سوالات ابھی بھی جواب کے منتظرہیں، امریکامیں پالیسی سازوں کوتشویش ہے افغانستان میں اسلحہ کیسے رہ گیا، امریکی اسلحہ افغان سیکیورٹی فورسزکو تحفظ کے لئے دیاگیاتھا، افغان پولیس فورسزکو سیکیورٹی کیلئے اسلحہ دیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اسلحہ افغان سیکیورٹی فورسزکوخطےکے تحفظ کیلئے دیاگیاتھا، امریکی اسلحہ پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کے تحفظ کیلئے فراہم کیا گیا تھا، انخلاکے وقت اسلحہ ساتھ نہ لے جاناایک سنگین فوجی کوتاہی تھی، سابق حکومت نے انخلا کے وقت غلطیاں کی تھیں۔

سابق رکن نے کہا کہ امریکی سیکرٹنئی امریکی حکومت اپنی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے، صدر ٹرمپ علاقے کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں، صدرٹرمپ کی پالیسیاں پاکستان کے مفادمیں ہیں، ٹرمپ نے مطلوب دہشت گردکی حوالگی پرپاکستان کاشکریہ ادا کیا۔

رچرڈ کا کہنا تھا کہ دنیا ایک اورنائن الیون کی متحمل نہیں ہوسکتی، افغانستان ہو یا امریکا برے لوگ ہرجگہ پر موجود ہوتے ہیں،پاکستان دہشت گردی کےخلاف اچھا کام کر رہا ہے اور پاکستان بہت سے معاملات میں امریکاکی مدد بھی کر رہا ہے، امن کیلئے پاکستان خطےمیں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغان رجیم سے بات چیت میں امن کیلئے یقین دہانیاں لے سکتا ہے، دونوں ممالک ملکر دہشت گردی سمیت دیگربرائیوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں