بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

باسط علی نے لاہور قلندرز کی ہار کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں نمی ہونے کی وجہ سے ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز کی شکست کی وجہ بتا دی۔

پروگرام میں باسط علی کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں نمی اور ٹاس فیکٹر کل کے میچ میں نظر آیا جو ایونٹ کی بڑی ٹیمیوں کے لیے اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت ایسا رکھا جائے کہ ٹاس فیکٹر نہ آئے، کسی بڑی ٹیم کو ٹاس کی وجہ سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 16.1 اوورز میں 5 وکٹون کے نقصان پر پورا کیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان اور کرس لین نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنائے تاہم کرس لین کے 39 رنز بنانے کے بعد یکے بعد دیگرے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے جس کی وجہ سے قلندرز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں