اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بشار الاسد کو زہر دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

باغیوں کے ہاتھوں اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جان بچا کر روس فرار ہونے والے سابق صدر بشار الاسد کو ماسکو میں قتل کرنے کی کوشش میں زہر دے دیا گیا۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشار الاسد کو قتل کرنے کی کوشش میں زہر دیا گیا۔ آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر (جو مبینہ طور پر ایک سابق روسی اعلیٰ جاسوس کی طرف سے چلا جا رہا ہے)، نے بتایا کہ اتوار کے روز سابق شامی صدر کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ 59 سالہ بشار الاسد نے اُس وقت طبی امداد مانگی جب وہ شدید کھانسی اور دم گھٹنے کی حالت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی اہلیہ خون کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں

ذرائع کے مطابق زہر دینا بشار الاسد کو قتل کرنے کی کوشش تھی، طبیعت ناسازی کے بعد ان کا اپنے اپارٹمنٹ میں علاج کیا گیا جبکہ پیر کے روز ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔

بشار الاسد کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن سے ظاہر ہوا کہ انہیں زہر دیا گیا۔

دی سن کے اس دعوے پر روس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کس طرح زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں- ARY Podcast

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں