کراچی : مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیرمیمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے کارکن سندھی ٹوپی اوراجرک پہن کر نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمدزبیر اور بشیرمیمن نے آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے یہاں سےٹرینیں بک کرائی ہیں، کارکنان صرف ایک تکیہ لےآئیں باقی سب سہولتیں موجود ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے کارکن سندھی ٹوپی اوراجرک پہن کراستقبال کرنے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان خوشحال ہونے جارہا ہے، سکھرتک موٹروےنواز شریف نےبنوائی ، سندھ میں موٹر وے کے پیسے کھائے گئے ، میں سمجھتا ہوں موٹر وے اسکینڈل کی ابھی مزید انکوائری ہونی چاہیے۔
بشیرمیمن کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا شکر گزارہوں جنہوں نے کہا تھا یہ کام شہبازاسپیڈ سےہوناچاہیے، ہم چاہتےہیں جکہ کراچی لاہور بن جائے۔