منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ماہانہ 100 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 100 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی حکومتی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں بجلی کی کھپت کا تخمینہ 103 ارب یونٹس لگایا گیاہے، رواں مالی سال کیلئے بجلی کی کھپت کا تخمینہ ایک سوچھ ارب یونٹس تھا، ملک کے 54 فیصد صارفین لائف لائن کیٹیگری میں آتے ہیں۔

ممبر نیپرا مقصود انور کا کہنا تھا کہ بہت جلدلائف لائن ختم ہوجائےگی، ایک یونٹ زیادہ استعمال سے صارفین اگلی کیٹیگری میں چلے جاتے ہیں، میرے پاس کیسز ہیں جس سے ثابت کرسکتاہوں کہ لائف لائن کم ہوجائیں گے۔

ممبرنیپرارفیق نے کہا کہ لائف لائن کی ریڈنگز بڑھانے کی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی انکوائری کررہی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا حکومتی درخواست پر اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں : حکومت کا بجلی ٹیرف اور سبسڈی سے متعلق اہم فیصلہ

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے تک کمی متوقع ہے جبکہ صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سے کم ہوکر 47.69 روپے رہے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کی ہے، 50 یونٹ لائف لائن صارفین کیلئے 3.95 روپے فی یونٹ ، 51 سے 100 یونٹ والے صارفین کیلئے ٹیرف 7.74 فی یونٹ برقراررکھنے کی درخواست کی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق 100 یونٹ تک کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 10.54 کرنے ، 101 سے 200 یونٹ تک ٹیرف 13.01 روپے فی یونٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تجاویز میں بتایا گیا کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 22.44 روپے ، 101 سے 200 یونٹ تک کاٹیرف 1.16 روپےکمی سے 28.91 کرنے، 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 33.10 کرنے کی درخواست کی ہے۔

301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے ، 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے ، 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے ، 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے اور 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 47.69 کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں