اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سابق کرکٹر نے پاکستان کی سب سے بڑی غلطی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ تجزیہ نگار باسط علی نے کہا ہے کہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں ابرار احمد کو میچ میں ضرور کھلاتا.

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ابرار احمد کو اس میچ میں نہ کھلا کر بہت بڑی غلطی کی گئی ہے، امریکا نے پچ ریڈنگ کرکے 2 اسپنرز کھلائے لیکن ہم 4 فاسٹ بالرز کھلا رہے ہیں، میچ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے خلاف بہت اچھا کھیل رہا ہے، امریکا نے پاکستان کی ٹیم کو پریشر میں رکھا ہوا ہے، پاکستان باؤنس بیک کرے گا، میچ جیت جائےگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بالرز سمجھ رہے ہیں کہ تیز ہیں تو بلےباز ڈرجائیں گے، دیگر ٹیموں کے بلے باز ماچس کی تیلیاں نہیں بیٹ لے کر آئے ہوئے ہیں۔

جس طرح کی پالیسی ہے آنے والا وقت قومی ٹیم کیلئے مزید برا ہوگا، قومی ٹیم امریکا سے ہارے گی تو اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے گی۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کامران اکمل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی آپشن چھوڑا نہیں گیا چاہتے ہیں وہی گروپ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں