جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گا اتنا اچھا ہوگا: باسط علی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو کہا تھا تم لمبی ریس کے گھوڑے ہو۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم جونیئر کے چیف سلیکٹر بھی رہے جب ہمیں فون کوئی کرتا تھا کہ یہ لڑکا باسط بھائی اچھا ہے ہم کہتے تھے کہ اپنے کام سے کام رکھو، ہمیں اپنی آنکھوں پر بھروسہ ہے جب کوئی انڈر 19 کا میچ ہوتا تھا تو میں دو گھنٹے پہلے جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی واک کرتا تھا اور دیکھ رہا ہوتا تھا کہ کون لڑکا کس طرح ٹریننگ کررہا ہے، شاہین آفریدی انڈر 16 کا کھلاڑی تھا اسے ہم نے سلیکٹ نہیں کیا تو کہنے لگا کہ باسط بھائی میں نے پرفارم کیا سب سے زیادہ آؤٹ ہے۔

باسط علی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب تم انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلوں گے، اس کے بعد وہ انڈر 19 کھیلا تو اس نے 17 آؤٹ کیے تھے تو وہ لمبی ریس کا گھوڑا تھا۔

باسط علی نے کہا کہ شاہین آفریدی کی فٹنس کے مسائل ہیں، اسے فور ڈے کرکٹ کھیلنی چاہیے، جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گا اتنا اچھا ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ کو انڈر 19 میں بیک انجری ہوئی وہ کہے جائے میں ٹھیک ہوگیا ہوں، ہم نے ڈاکٹرز سے پوچھا تو انہوں نے کہا دو سے تین ماہ لگیں گے، پھر نسیم کو سمجھایا کہ بیٹا جلدی نہ کرو، ہم نے وقار یونس، عمران خان کی بیک انجری دیکھی ہے، تم پاکستان سے کھیلو گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہورہا تھا محمد حسنین کے والد میرے برابر میں آکر بیٹھ گئے میری نظریں میچ کی طرف تھیں وہ کہنے لگے یہ بچہ بولنگ کررہا ہے کیسا ہے؟ میں نے پوچھا آپ کا اس سے کیا رشتہ ہے؟ وہ کہنے لگے میرا بیٹا ہے، میں نے کہا آپ میرے ساتھ کھانا کھائیں اور حیدرآباد واپس چلے جائیں یہ بچہ پاکستان سے کھیلے گا۔

باسط علی نے کہا کہ بڑے بڑے وزرا کے فون آئے کہ یہ لڑکا انڈر 19 میں جانا چاہیے، اب ایک لڑکے نے 7 میچوں میں 4 آؤٹ کرے ہیں تو میں اسے کیسے بھیج دوں، میں نے کہا نہیں جائے گا تو وہ کہنے لگے آپ جانتے ہیں میں کون ہوں، میں نے کہا آپ جو کوئی بھی ہیں چیئرمین کو بول کر مجھے ہٹوا دیں لیکن یہ لڑکا نہیں جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں