سابق قومی کرکٹر باسط علی نے بھارت کے مستقبل کے کپتان کے طور پر رشبھ پنت کے نام کی پیشگوئی کی ہے۔
یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بھارت کو مستقبل کا کپتان رشبھ پنت اور نائب کپتان شبھمن گل کو بنتے دیکھ رہے ہیں۔
54 سالہ کرکٹر نے کہا کہ پنتھ کی قیادت میں ناصرف بھارتی ٹیم کو فائدہ ہوگا بلکہ ان کی انفرادی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔
باسط علی نے یہ بھی کہا کہ یشسول جیسوال، شبھمن گل سے زیادہ بڑا کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے مستقبل کے کپتان کے لیے میرا ووٹ رشبھ پنت ہے، اگرچہ شبھمن گل کو ایک کپتان کے طور پر بہت زیادہ درجہ دیا جاسکتا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر شبھمن گل پاکستان کے خلاف سنچری بناتا ہے تو ہر کوئی اس کی تعریف کرے گا تب بھی میں جیسوال کو تکنیکی اور دوسری صورت میں ایک بہتر کھلاڑی کے طور پر درجہ دوں گا۔
باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی لائن اپ میں بائیں ہاتھ کے دو بیٹرز کی اہمیت کو بھی اجاگر گیا۔
انہوں نے رشبھ پنت اور یشسول جیسوال دونوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی حمایت کی اور دلیل دی کہ ان کی موجودگی میں بھارت کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی۔
سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ یشسول جیسوال کے بغیر بھارت کی پلیئنگ الیون مکمل نہیں ہوسکتی اور رشبھ پنت اور جیسوال کے بغیر بھارت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا۔