پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’زبردستی کھلانے والوں کو مڈل آرڈر میں شامل کیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ زبردستی کھلانے والوں کو قومی ٹیم کے مڈل آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں میزبان نجیب الحسنین نے سابق کرکٹر باسط علی سے سوال کیا کہ نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق کہا جارہا تھا کہ اس سے ہماری ورلڈ کپ کی تیاری ہوجائے گی اور ٹیم ٹریک پر آجائے گی لیکن ایسا ہونہیں سکا۔

باسط علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہم نے ہر چیز کھودی تھی، آئرلینڈ سے میچ ہارے باتیں ہوئیں لیکن دو میچ جیتے تو ساری باتیں چھپ گئی تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیرم بورڈ پر میچ ہورہا تھا ان کی بولنگ اتنی اچھی تھی کہ سب واہ واہ کررہے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں محسوس ہوگیا تھا کہ یہ جو تجربے کی باتیں ہورہی ہیں کچھ بھی نہیں ہورہا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا تو جو مڈل آرڈر بیٹرز تھے ان کے نام نہیں ہیں جنہیں زبردستی کھلانا تھا ان کے نام آگئے تو ایسی ہی کارکردگی ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی جبکہ دو میچز بارش کے باعث منسوخ ہوگئے۔

آٗئرلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی اور پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی، 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں