بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

’انصاف کرنا تھا تو بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلیے اسکواڈ کے انتخاب پر کڑی تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں باسط علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی 20 اسکواڈ بتا رہا ہے بعد میں شاداب کپتان بنیں گے، 64 رنز بنانے والا سعود شکیل نیوزی لینڈ کےخلاف اسکواڈ سے باہر ہو گیا محمد حسنین اور کامران غلام بھی ٹیم سے باہر ہو گیا باقی وہی کھلاڑی دوبارہ آگئے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ انصاف کرنا تھا تو پھر بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کرنا چاہیےتھا کامران غلام  کو یہ کہہ کر ڈراپ کردیاگیا کہ وہ فیلڈر اچھا نہیں ہے، نیوزی لینڈ کےخلاف اسکواڈ میرٹ پر نہیں بنایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی جیت پر باسط علی نے کہا کہ آسٹریلیا کےکھلاڑی ان فیٹ نہیں ہوتے تو آج نتیجہ مختلف ہوتا، بھارت نے مشکل ہدف آسانی سےحاصل کیا اور اس کا کریڈٹ کنگ کو جاتا ہے جن لوگوں کو یہ نہیں پتا کنگ کس کو کہتے ہیں وہ ویراٹ کوہلی کو دیکھ لیں، آج آسٹریلیا کیخلاف ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ دیکھ لیں کنگ اس کو کہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں