سابق کرکٹر باسط علی بنگلا دیس کے خلاف پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ منہ سے کوئی ایسا لفظ نہیں نکلے جو سلیکٹرز کو برا لگ جائے۔
انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم کو ڈراپ کرکے شدید زیادتی کی گئی، سلیکٹرز نے انہونی مچا رکھی ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی کو ڈراپ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔تین میچ میں پانچ اوپنرز کا انتخاب بے وقوفی ہے۔
یہ پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز، 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلا دیش سے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی واپسی ہوئی جبکہ بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان ، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔