ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

’رضوان سے بہتر کوئی کپتان نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کرکٹر باسط علی نے بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی کہا کہ رضوان کی قیادت میں چیمپئنز کپ میں مارخورز نے اسٹالینز کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود اور بابر اعظم سے زیادہ محمد رضوان پچ کو ریڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے کہا کہ پچ کو ریڈ کرنا بڑی بات ہے بابر اور شان بھی ایسا نہیں کرسکتے، اگر آپ اس وقت اسے (رضوان) کو کپتان نہیں بناتے تو یہ پاکستان کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

باسط علی نے کہا کہ رضوان نے جس طرح ٹیم کی قیادت کی ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ ان سے بہتر کوئی کپتان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز سے بطور کھلاڑی کھیلنے پر بابر اعظم کی کپتانی سوالیہ نشان بن گئی ہے، وہ محمد حارث کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔

اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی آسٹریلیا کے لیے نیا کپتان مقرر کرنے پر غور کررہا ہے جہاں گرین شرٹس تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پہلے ہی جولائی میں اپنے دورے کے دوران بورڈ حکام سے اس معاملے پر گفتگو کرچکے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان ممکنہ طور پر مستقبل میں تینوں فارمیٹ کے کپتان بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بولر سرفراز  نواز نے ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں محمد رضوان کی کامیاب پرفارمنس  کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وائٹ بال فارمیٹس کے لیے کپتانی دینے کی حمایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں