ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

’کراچی کنگز کو فائنل سے روک سکتے ہو تو روک کے دکھاؤ‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

اے آر وائی کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کو ملتان سپرلیگ نہیں بنانا چاہیے، جس طرح ملتان کو میچز دیے گئے یہ ناانصافی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کو کم میچز دیے گئے،جس کمیٹی نے پی ایس ایل کا شیڈول بنایا، وہ اناڑی لوگ ہیں، کراچی کے فینزکے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،کراچی کنگز کے فینز رات سے زیادہ دن میں میچز دیکھنے آئیں گے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال رات سے زیادہ دن میں شائقین کو جمع کرنے کی صلاحیت رکتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شیڈول ایسا بنایا گیا تاکہ کراچی کنگز فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے مگر’ اب کراچی کنگز کو فائنل سےروک سکتےہو تو روک کےدکھاؤ‘۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو شیڈول، کراچی کے شائقین مایوس، برہمی کا اظہار

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل 5 کا  شیڈول جاری کیا گیا جس پر کراچی کے شائقین نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کو کم میچز ملنے پر  سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور اپنی آواز پی سی بی حکام تک پہنچانے کی کوشش بھی کی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 8 میچز دیے گئے جبکہ کراچی کنگز لیگ کے دس میں سے صرف 5 میچز ہی ہوم گراؤنڈ پر کھیل سکے گی۔

https://www.facebook.com/arysports.news/videos/2012521848894641/

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں