جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

قادر پٹیل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر باسط علی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر سابق کرکٹر باسط علی کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ قادر پٹیل کو اسمبلی فلور پر ایسا نہیں بولنا چاہیے تھا، کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے وہ اپنی سیاست کریں۔

باسط علی نے کہا کہ قادر پٹیل کا ایسا بولنا اظہار رائے نہیں طنز ہے، بابر اعظم ہو، رضوان ہو، چاہے وہاب ریاض ہو، طنز کی آزادی نہیں ہے، کرکٹرز ہماری فیملی سے ہیں، ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے کہا کہ کیا ہم سیاست دانوں پر طنز کریں؟ اچھا نہیں لگتا یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے مذاق کر رہا ہوں، بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ اپنے خلاف سازش ہونے کا دعویٰ کر دے، وہ ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا ہے جان چھوٹ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں