کراچی: سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے بعد ابھی جو صورتحال ہے تو ہر کوئی یہی کہے گا کہ فیصلہ اچھا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ اگر شان مسعود کپتان بنے تو بابر کیخلاف سازش کرنے والوں کے لیے دھچکا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف چھ سے آٹھ ماہ سے جاری سازش کامیاب ہوگئی، آئندہ ایک سال بعد بابر اعظم دوبارہ کپتان بن جائیں گے۔
اظہرعلی نے کہا کہ بابراعظم نےصورتحال کے مطابق بہترین فیصلہ کیا ہے بابراعظم کےفیصلے سے ٹیم اور انہیں خود کو فائدہ ہوگا انہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملےگا۔
انہوں نے کہا کہ بابر کےساتھ زیادتی کی گئی انہیں درست طریقے سے گائڈ نہیں کیا گیا ٹیم کی بُری کارکردگی میں مینجمنٹ کی بھی غلطی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔
بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔