سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کا صفایا کرکے بابر اعظم کو کپتان بنا کر تھوپا گیا۔
پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سرفراز احمد ٹی 20 میں ٹیم کو نمبر ون پر لایا، بابر اعظم ہٹنے کے تین ماہ میں کیسے کپتان بن گیا۔
باسط علی نے کہا کہ دوستی یاری بابر اعظم نے نبھائی ہے کیونکہ ڈرپوک کپتان تھا، اس نے اپنے ساتھ ٹولہ بنایا۔
انہوں نے سوال کیا کہ اسامہ میر پی ایس ایل کا بہترین پرفارمر تھا ٹیم میں نام کیوں نہیں آیا، بی پی ایل کی پرفارمنس پر خوشدل شاہ، فہیم اشرف ٹیم میں آگئے۔
باسط علی نے کہا کہ بی پی ایل کی اہمیت ہے، پی ایس ایل کے پرفارمر کی کوئی اہمیت نہیں، بی پی ایل شکوک و شبہات والی لیگ ہے جس پر تحقیقات چل رہی ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈز بہت اچھے بنائے اب اس طرف بھی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جن سلیکٹرز نے امریکا، ویسٹ انڈیز میں ہروایا وہی اب پی سی بی کا حصہ ہیں، ڈیڑھ سال میں چار چئرمین تبدیل کیے گئے یس شر کرنے والے کیوں تبدیل نہیں ہوئے۔