سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ عامر جمال کی صورت میں ہمیں اچھا آل راؤنڈر مل گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ہمیں عامر جمال کی صورت میں عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آل راؤنڈر مل گیا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز میں عامر جمال نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن یہ کہنا کہ ایک اچھا آل راؤنڈر مل گیا قبل از وقت ہوگا۔
"آپ اور ہم جس ملک میں رہتے ہیں یہاں بڑے ہیرو کو زیرو بننے میں دیر نہیں لگتی"، باسط علی کا تجزیہ#ARYNews #SportsRoom pic.twitter.com/S61LRsqzee
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 9, 2024
میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وائٹ بال کے کھلاڑیوں کو بہت جلدی ریڈ بال میں موقع مل رہا ہے، صائم ایوب اس کی ایک مثال ہیں؟
باسط علی نے کہا کہ اب دنیا میں جتنی لیگز ہورہی ہیں اب یہی ہوگا، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی پوری ٹیم ہی تبدیل کردی۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کی ٹیسٹ ٹیموں میں وائٹ بال کے کھلاڑی ہی دکھائی دیں گے۔
باسط علی نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ آسٹریلیا کی طرح ٹیسٹ اور ون ڈے، ٹی 20 کی ٹیم علیحدہ بنائے۔