اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کتے اور مالک کا باسکٹ بال میچ، کون جیتا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جانوروں کی مختلف ویڈیوز آئے روز منظرعام پر آتی رہتی ہیں جن میں وہ کبھی شرارتیں اور کھیلتے کودتے دکھائی دیتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو پالتو کتے کی وائرل ہوئی ہے جو باسکٹ بال کھیلنے کا ماہر ہے۔

انسان تو باسکٹ بال کھیلنے میں مہارت رکھتے ہی ہیں لیکن اب ایک ایسے کتے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جسے مسٹر باسکٹ بال کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ کتا باسکٹ بال کھیلنے میں خاصی مہارت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارڈر کولی کتے نے بال کو نیٹ کی جانب بالکل درست جگہ پر ہٹ کرنے کے لیے صرف اپنی ناک استعمال کی اور اس کاوش پر اپنے مالک سے کھیل کے دوران دو پوائنٹس بھی حاصل کیے۔

اس کتے کا تعلق بارڈر کولی نسل سے ہے اور اس نسل کے کتے کو انتہائی ذہین، متحرک، جسمانی کرتب اور ایتھلیٹک مہارت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں