کراچی: قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں سندھ اورسینٹرل پنجاب کےمیچ کےدوران بیٹسمین احسن علی گیندلگنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں کن کشن کاایک اورواقعہ پیش آیا ہے، کن کشن قانون کے تحت گردن یا سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اگرکسی کھلاڑی پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوتی ہے یا تکلیف محسوس ہوتی ہے تو اس کا متبادل لیا جاسکتا ہے۔
ایشیز سیریزمیں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے سر پر چوٹ لگی تھی تو اسی قانون کے تحت ان کا متبادل لیا گیا تھا۔
احسن علی سینٹرل پنجاب کے بولر بلاول اقبال کی گیند لگنے سے زخمی ہوئے،احسن علی 2 روز تک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔
احسن علی کی جگہ سید فراز علی کو سندھ کی 11 رکنی ٹیم میں شامل کرلیاگیا،احسن علی کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت کن کشن قانون کےتحت ہوئی ہے۔
قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں بھی کن کشن کےقانون پر عمل ہوا تھا، جس میں سر پر چوٹ لگنے سے بیٹسمین صلاح الدین میچ سے دستبردار ہوگئے تھےاورمحمد سعد کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔