اشتہار

ویڈیو: بیٹری چور کی شامت، علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر انوکھی سزا دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک بیٹری چور کی شامت آ گئی جب وہ پکڑا گیا، علاقہ مکینوں نے چور کو پکڑ کر انوکھی سزا دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 اے میں بیٹری چور نوجوان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، تاہم انھوں نے چور کو مغربی طرز پر ’کمیونٹی سروس‘ کی سزا دے دی۔

اے آر وائی نیوز نے ایسی موبائل اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں، جن میں نہ صرف یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چور کیسے پکڑا گیا، بلکہ یہ بھی کہ بیٹری چور کو کیا سزا دی گئی۔

- Advertisement -

موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹری چور سے جھاڑو لگوا کر پوری گلی صاف کروائی گئی، دوسری فوٹیج میں چور کو موٹر سائیکل پر گلی میں آتے دیکھا جا سکتا ہے، موقع دیکھ کر جب بیٹری چور نے گاڑی کا بونٹ کھولا تو اچانک سے گلی میں شور اور موٹر سائیکل کی آواز آئی، جس پر وہ اپنی موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے بھاگ گیا۔

تاہم، گلی کے نوجوانوں نے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑ لیا، اور واپس گلی میں لا کر پہلے تو پیٹا اور پھر جھاڑو دے کر چور سے پوری گلی کی صفائی کروائی گئی۔

گلی میں موجود کوڑا کچرا بھی بیٹری چور سے ہی اٹھوایا گیا، بیٹری چور گلی میں پانی کا چھڑکاؤ کر کے جھاڑو بھی لگاتا رہا، گلی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے سزا کے طور پر چور سے پوری گلی کی صفائی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں