تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‘جب گیند لگی تو یہ سوچ لیا تھا’۔۔۔۔۔۔۔ آصف علی نے بتادیا

شارجہ: پاک نیوزی لینڈ میچ کے بیٹنگ ہیرو آصف علی نے شاندار کارکردگی کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ کے ہیرو آصف علی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس بھی شعیب بھائی کے ساتھ کی تھی، کل میدان میں بھی شعیب بھائی نے کہا کہ آج تمھارا دن ہے، سامنے کی جانب شارٹ کھیلنا اسی پر عمل کیا اور اللہ کے شکر سے کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے آصف علی کو نیا ’لقب‘ دیدیا

آصف علی کا کہنا تھا کہ  پورا میچ دیکھ کر ایک حکمت عملی کے تحت میدان میں اترا کیونکہ بال نیچے آرہا تھا، جب شعیب بھائی نے حوصلہ دیا تو مجھے مزید اعتماد حاصل ہوا۔

جب بیٹنگ کے لئے میدان میں اترا تو دل میں یہی ٹھانی تھی کہ آج میچ جیت کر جائیں گے، کھیل کے دوران جب بال لگا تو بس ارادہ کرلیا کہ اب میچ جیت کر جاؤنگا موجودہ حالات میں انڈیا کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ سے بھی جیتنا ہدف تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں آصف علی نے صرف 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ وننگ اسٹروک ‏کھیل کر جیت دلوائی۔

ان کی اننگز میں 3 شاندار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، آصف علی کے کیوی بولر ساؤتھی کو لگاتار دو چھکے ‏میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے۔

Comments

- Advertisement -