بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تیندوے اور اژدھے کی لڑائی، پھر کیا ہوا؟‌ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں صارفین بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

جنگلی جانوروں کی لڑائی کے بارے میں آپ نے اکثر سُنا ہوگا یا فلموں میں ہی ایسے مناظر دیکھے ہوں گےمگر اب کینیا کے شہری نے اژدھے اور تیندوے کی لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کردی۔

شہری نے بتایا کہ یہ مناظر ماسائی مارا نیشنل ریزیرو پارک کے ہیں جہاں تیندوا اور اژدھے کے درمیان مزاحیہ جھگڑا ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا مٹرگشت کرتا ہوا جارہا تھا تو اُس کی نظر اژدھے پر پڑی تو اُس نے پنجا مارا۔

اژدھے کو چھیڑ چھاڑ برداشت نہ ہوئی اور اُس نے تیندوے پر جوابی وار کیا۔

تنیدوے نے اژدھے کے سر کو منہ سے پکڑا لیا جس کی وجہ سے اُسے بھرپور مزاحمت کا موقع نہ مل سکا۔  اژدھے نے تیندوے کو دبوچنا چاہا مگر یہ وار بھی ناکام رہا۔ دونوں لڑتے لڑتے تھک گئے تو اپنی اپنی راہ کی طرف چل دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں