جرمن فٹبال لیگ کا ٹائٹل لگاتار آٹھویں بار بائرن میونخ نے جیت لیا، فتح کے بعد چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں جشن منایا۔
بائرن میونخ نےلگاتار آٹھویں بار بندس لیگا کا تاج اپنےسرسجا لیا، چیمپئن ٹیم نےحریف ورڈر بریمن کوایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پرفیصلہ کن برتری حاصل کی۔
بائرن میونخ کی جانب سےپولش اسٹار پلیئر روبرٹ لیونڈوسکی نے گول اسکور کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا، فاتح ٹیم نے مقررہ وقت تک برتری برقرار رکھی۔
کورونا وائرس کی وجہ سےچیمپئن ٹیم نےخالی گراؤنڈ میں فتح کاجشن منایا اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہے۔
دوسری جانب اسپینش لالیگا میں لائنل میسی کی شاندار فارم برقرار ہے، میسی نےپیلنٹی پر گول داغ کر بارسلونا کو کامیابی دلائی۔