لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت میں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈر پاس مستقبل میں ٹریفک کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انڈر پاس کی تعمیر سے گلبرگ اور کینٹ میں ٹریفک بلاتعطل جاری رہے گا۔
540میٹر طویل فردوس مارکیٹ انڈرپاس 18ماہ میں مکمل ہوا ہے۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر 1ارب 18کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔ انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
پنجاب کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا
خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کیا، مذکورہ کارڈ کے ذریعے شہریوں کو مفت ادویات دی جائیں گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میڈیسن کارڈ سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کی مفت دواؤں کا آغاز کیا ہے، مریضوں کی سہولت کے لیے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت پنجاب کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔