جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ٹی وی پر والد کا براہ راست انٹرویو، بچے شرارتوں میں مشغول

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات سنجیدہ موضوعات میں بھی ایسا عنصر نکل آتا ہے کہ بے اختیار لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے انٹرویو کے دوران پیش آیا جس نے سب کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

پروفیسر رابرٹ کیلی شمالی کوریا کے سنجیدہ موضوع پر بی بی سی کو اسکائپ کے ذریعے تجزیاتی انٹرویو دے رہے تھے جو براہ راست نشر ہورہا تھا۔

انٹرویو کے دوران اچانک کمرے کا دروازہ کھلا اور ان کی کمسن بیٹی کمرے میں داخل ہوگئی اور کھیلنے لگی۔

اگلے ہی لمحے کھلے دروازے سے والکر پر سوار ایک اور چھوٹا بچہ کمرے کے اندر آ پہنچا۔ اس صورتحال پر پروفیسر رابرٹ نے خود پر کنٹرول رکھتے ہوئے اینکر سے معذرت کی۔

ذرا دیر بعد بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون بھاگتی ہوئی آئیں اور دونوں بچوں کو کمرے سے باہر نکالا۔ ان خاتون کی بوکھلاہٹ اور بچوں کو کمرے سے باہر نکالنے کی تگ و دو بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

ان لمحات نے انٹرویو دینے والے تجزیہ کار کو تو یقیناً خفت میں مبتلا کردیا لیکن دیکھنے والوں کے لبوں پر بے اختیار مسکراہٹ آگئی۔ بی بی سی نے ان بچوں کو اپنے شو کا اسٹار قرار دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں