جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی :اسحاق ڈار کا ڈالر ریٹ کو قابو کرنے کا دعویٰ صرف سیاسی نعرہ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی ) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ڈالر ریٹ کو قابو کرنے کا دعویٰ صرف سیاسی نعرہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی ) نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث بینک ایل سیز کھول بھی لیں تو دینے کو ڈالر نہیں۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ خام تیل، خوردنی تیل، دوائیں، برآمدی شعبے کا خام مال، مشینری و پلانٹس اور دوسرے شعبوں کیلئے منگوائے جانے والے درآمدی کارگو بھی بندرگاہوں پر پھنسے ہیں اور بینکس ایل سیز کیلئے ادائیگیاں نہیں کررہے۔

بی بی سی کا کہنا تھا کہ ایل سیز کھولنے کے بعد ایک سے دو ہفتے میں ڈالر جمع کرنے بعد آدائیگی کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ڈالر کو قابو کرنے کا دعویٰ بھی سیاسی نعرہ ثابت ہوا، اس دعوے کو دو مہینے گزرگئے ڈالر کی قیمت دو سو روپے سے نیچے تو نہیں آئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں دو سو چوبیس روپے پچاس پیسے پر پہنچ چکی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت دو سو چونتیس روپے سے اوپر تک جا چکی ہے جبکہ گرے مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے سے اوپر ٹریڈ کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں