جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بنگلادیش بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے حکومت سے منظوری مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے حکومت سے منظوری مانگ لی ہے۔

بین لاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان سے وائٹ بال سیریز کے حوالے سے حکومت کی ہدایات کا انتظار کررہا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت سے کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی اس کے بعد دورے کے حوالے سے کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

بنگلادیش کی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوئی جہاں وہ 17 سے 19 مئی تک شارجہ میں دو ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

اس کے بعد بنگال ٹائیگرز کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول ہے لیکن بی سی بی کا کہنا ہے کہ دورے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کھلاڑیوں کے اندر کچھ خدشات موجود ہیں تاہم بی سی بی کے صدر فاروق احمد نے اصرار کیا کہ وہ کھلاڑیوں سے بات کرنے سے پہلے حکومت کی منظوری حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ 17 سے 25 مئی تک پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے اور امکان ہے کہ بنگلادیش سے سیریز ری شیڈول کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں