بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

بنگلادیش کے ہیڈ کوچ کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر ہیڈ کوچ کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کیا ہے جبکہ 48 گھنٹے کے بعد میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ ہتھورا سنگھے پر ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران کوچ نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

بنگلادیش کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر فل سمنز کو عبوری کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فل سمنز کی 2025 میں پاکستان کی میزبانی ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش ٹیم کے سری لنکن ہیڈ کوچ نے گزشتہ سال فروری میں دوسری مرتبہ ٹیم کو بطور ہیڈ کوچ جوائن کیا تھا۔

ان کی کوچنگ میں بنگلادیش نے 2023 میں بھارت میں ورلڈ کپ کھیلا، پاکستان کے دورے کے دوران ٹی 20، نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی شامل ہے۔

یہ بنگلادیش کی پاکستان میں کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی اور 15 سالوں میں پہلی بیرون ملک ٹیسٹ سیریز میں فتح تھی۔

تاہم بنگلادیش ٹیم کو روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ٹی 20 سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں