اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

برسوں بعد پاکستان آمد، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کی برسوں بعد پاکستان آمد ہوئی ہے، وفد لاہور پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ایک وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ان کا استقبال کیا، وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویرسنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کا وفد مقامی ہوٹل میں ٹھہرے گا اور لاہور میں 2 روز قیام کرے گا، یہ وفد آج رات گورنر ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کرے گا اور ایشیا کپ کا میچ بھی دیکھے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ایشیا کپ کے میچ بھی دیکھیں گے اور اچھی روایت لے کر بھارت جائیں گے، انھوں نے کہا پاکستانیوں کے لیے پیغام ہے کہ اچھے میچز ہو رہے ہیں اس کا مزہ لیں۔

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجربنی نے کہا کہ وہ پاکستان کے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہیں، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ راجر بنی اور راجیو شکلا کو دورہ پاکستان پر ویلکم کرتا ہوں، بھارت ہمیں دعوت دے گا تو ہم بھی جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کھیل کی بدولت ہی دو ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں