ممبئی : جائلز کلارک کی بی سی سی آئی کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نےثالث کاکردار اداکرنےوالے جائلزکلارک کوہری جھنڈی دکھادی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بورڈنے انگلش بورڈکے صدرجائلزکلارک کوہری جھنڈی دکھاکروہی جواب دیا جو شہریارخان کودیاتھا۔
سیریزکے لئے حکومت کی اجازت کا انتظارکا لولی پوپ دے کرصاف جواب دےدیا۔ جائلزکلارک نے بھارتی بورڈ کے رویے سےمایوسی کا اظہارکیاہے۔
بھارتی بورڈ کا کہناہےکہ پاکستان کے پاس انتظار کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں،ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ چاہتا ہے،سیریزپر انکار پاکستان کرے۔
ویک اینڈ کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد شہریارخان نے جائلزکلارک سے امیدیں باندھ لی تھیں ۔ لیکن پی سی بی کاآخری مہرہ بھی خوشی کی خبرلانے میں کامیاب نہیں ہوا۔
بگ تھری کو منظور کرنے کے لئے پاکستان نے بھارت سے سیریز کی لالچ قبول کی تھی۔ پرہاتھ کچھ نہ لگا اوراب آخری جواب بھی نہ ہی ہوگیا۔