تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

بھارت سے اپنی لیگ سنبھل نہیں رہی، ورلڈ کپ کی میزبانی کیسے کرے گا؟

آئی پی ایل میں آئے روز بدانتظامی کے معاملات سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ بھارت سے اپنی لیگ نہیں سنبھل رہی وہ ورلڈ کپ کی میزبانی کیسے کرے گا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں اٹھنے والا نیا ایشو ٹکٹوں کی فروخت کے دوران ہونے والی بد انتظامی ہے جس پر بھارتی شائقین کرکٹ اپنے بورڈ سے سخت ناراض ہیں۔

شائقین کرکٹ کو آئی پی ایل کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں جس کے باعث شدید گرمی میں ان کا پارہ بھی ہائی ہوگیا ہے۔ کہنے کو احمد آباد اسٹیڈیم دنیا کے سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے لیکن وہاں سہولتیں زیرو ہیں۔

آئی پی ایل کے احمد آباد اسٹیڈیم میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے شائقین 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں قطاریں لگانے کے باوجود دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

ٹکٹ کے حصول میں ناکام ایک شائق نے بتایا کہ بد انتظامی کی وجہ سے وہ دو بار بے ہوش ہوا، ایک بار وہ دم گھٹنے سے بال بال بچا۔

بدانتظامی سے نالاں بھارتی ناراض مداح بھی اب کہہ رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ بورڈ سے آئی پی ایل جیسے مقامی ایونٹ کے معاملات نہیں سنبھل رہے تو وہ عالمی ایونٹ کیسے کرائے گا، بھارت ہرگز ورلڈ کپ کی میزبانی کا مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ رواں برس نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

Comments