جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے، ہمیں نہیں معلوم میڈیا میں یہ خبر کس نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھارتی میڈیا نے ایک دعویٰ کیا  تھا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں