بی سی سی آئی نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ٹیسٹ سیریز غیر جانبدار مقام پر کرانے کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے مستقبل میں کوئی منصوبہ نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی کرکٹ مصروفیات کو آگے نہیں برھانا چاہتے۔
پی سی بی کا بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹریو میں پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
No plans for such kind of series to happen in the future or upcoming days. We aren't ready for any kind of bilateral series with Pakistan: BCCI source to ANI
Today Pakistan media reported that PCB chairman Najam Sethi gave a green signal to a potential Pakistan-India Test series…
— ANI (@ANI) May 17, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2013 میں دونوں ٹیموں نے آخری بار باہمی ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس میں گرین شرٹس نے ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے ہرایا تھا۔