لاہور: ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر بھارت نے واویلا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر بی سی سی آئی نے رونا شروع کردیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی وینیو تبدیل کرے پاکستان میں نہیں کھیلیں گے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی سی سی آئی آفیشلز نے پی سی بی حکام کو ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں وینیو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی معاملات میں کافی بہتری آئی ہے، 2020 میں ایشیا کپ کے انعقاد تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے اس لیے ایونٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا، بعدازاں مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا گیا تھا۔
اب بی سی سی آئی حکام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2020 کو کسی دوسرے وینیو پر منعقد کرائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا تھا، ایشیا کپ 2020 ستمبر میں کھیلا جائے گا۔