اشتہار

بی سی سی آئی کے اثاثوں کی ہوشربا مالیت جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے مگر اس کے ہوشربا اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر بی سی سی آئی کے پاس 2.25 بلین امریکی ڈالرز کی مجموعی مالیت ہے اور یہ حیرت انگیز طو پر کرکٹ آسٹریلیا کے مقابلے میں 28 گنا زیادہ ہے۔

آئی سی سی کے مجموعی ریونیو پول کا ایک بڑا حصہ بھی بھارتی بورڈ کے پاس جاتا ہے۔ بھارتی روپوں میں بی سی سی آئی کے اثاثوں کی کُل مالیت 18 ہزار 760 کروڑ کے قریب بنتی ہے جبکہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 658 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ دوسرا امیر ترین بورڈ ہے۔

- Advertisement -

انڈین پریمئیر لیگ جس کا آغاز 2008 میں ہوا تھا، اس کے انعقاد نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے امیر ترین بورڈ بننے میں کافی مدد فراہم کی ہے۔

آسٹریلوی بگ بیش لیگ جسے دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس کے بورڈ کے پاس محض (79 ملین ڈالرز) کے مجموعی اثاثے ہیں۔

کرک بز کے مطابق چارٹ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) ہے جس کی مالیت 59 ملین امریکی ڈالر ہے۔ درحقیقت بی سی سی آئی کے پاس ٹاپ 10 بورڈز کی مجموعی مجموعی مالیت کا تقریباً 85 فیصد حصہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے ہندوستانی معیشت کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں