پشاور: خیبرپختونخواہ پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں 5 بموں کو ناکارہ کرتے ہوئےدہشت گردی کےبڑے منصوبے کوناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کندو کے علاقے میں بجلی کے ٹاور کے قریب بم کی اطلاع پرعلاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جب جائے وقوعہ پرپہنچشی تو انہوں نے دیکھا کہ بجلی کے ٹاور کے ساتھ پانچ بم نصب ہیں جنہیں محنتِ شاقہ کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا۔
- Advertisement -
بی ڈی ایس حکام کے مطابق پانچوں بم پریشرککرمیں لگائے گئے تھے، بم پانچ پانچ کلو کے تھے۔