منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی شہری ہوجائیں ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج مملکت میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں حدنگاہ محدود ہوجائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہوائیں چلنے سے سعودی شہر مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی مقامات پر حد نظر محدود ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگا اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مملکت کے شہر قنفذہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم عرعر، سکاکا اور القریات میں 4 سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، گاڑیاں ڈوب گئیں، لوگ پھنس گئے

بحیرہ احمر میں ہوائیں شمال سے شمال مغرب کی طرف چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا۔ مذکورہ موسمی صورت حال کے باعث سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سردی بڑھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں