تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ہوشیار! ریسٹورنٹ مالک نے کھانے میں افیون کا استعمال شروع کردیا

بیجنگ : چینی ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنی آمدن بڑھانے کےلیے نوڈلز میں افیون ملانا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس کے مالکان عموماً اپنی آمدنی بڑھانے کےلیے کھانوں کے ذائقوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں لیکن چینی شخص نے اپنے کھانوں میں منشیات ملانا شروع کردیں۔

آمدن بڑھانے کا یہ انوکھا اور خوفناک طریقہ چینی صوبے گوانگشی میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے متعارف کرایا ہے جس کا ماننا ہے کہ کھانے میں افیون ملانے سے گاہکوں کو لت لگ جائے گی اور وہ بار بار اسی کے ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریسٹورنٹ سے ایک شخص نے نوڈلز خریدے اور اس کی کسی حرکت پر پولیس نے اس کا طبی معائنہ کرایا تو معلوم ہوا کہ اس کے خون میں افیون کا عنصر شامل ہے۔

پولیس کی تفتیش کے دوران اس شخص نے انکشاف کیا کہ میں نے تو صرف نوڈلز کھائیں تھے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے خون میں افیون کیسے شامل ہوگئی، جس پر پولیس نے مذکورہ ریسٹورنٹ اچانک چھاپہ مار کر افیون برآمد کرلی۔

پولیس نے ریسٹوریٹ سے افیون برآمد ہونے کے بعد کیس کو سنجیانگ کاؤنٹی ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ سپرویژن کے حوالے کیا تو انہوں نے بھی ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا تو مزید منشیات برآمد ہوئی۔

دوسری مرتبہ چھاپے کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے نوڈلز میں افیون ملاتا ہے تاکہ گاہک لت لگنے کے باعث بار بار اس کی دکان پر آئیں اس کی آمدنی میں اضافہ ہوتا رہے۔

Comments

- Advertisement -