سوشل میڈیا پر کئی بار ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا، لوگ اکثر ایسی ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پاتے۔
آج بھی ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں، جو آپ نے شاید ہی دیکھی ہوگی اور یہ ویڈیو آپ کو سبق بھی دے گی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو بھی کچھ ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔
جانور بھی انسانوں کو دیکھ کر ان کی تقلید کرتے ہیں شاید اس کوے بھی کسی سے کچھ سیکھا ہوگا جس کا حیرت انگیز مظاہرہ اس ویڈیو میں کیا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو انسٹا گرام پر ایک صارف نے شیئر کی جس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ اس کوے کی طرح بنو، انسانوں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔
Be like this raven😊 pic.twitter.com/fyMhMqBWQJ
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) July 20, 2023
دراصل ریوین کوے کی ایک قسم ہے۔ 20 سیکنڈ کے اس کلپ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک ریوین کوا پلاسٹک کی خالی بوتل کو اپنی چونچ میں دبا کر کچھ تلاش کر رہا ہے اور پھر وہ ایک کوڑے دان پر بیٹھ کر بوتل کو کوڑے دان میں ڈال دیتا ہے جس کیلئے اسے تھوڑی مشکل بھی پیش آتی ہے۔
اس کوے کو دیکھ کر ہم سب سیکھتے ہیں کہ ہمیں کبھی بھی کسی بھی صاف اور کھلی جگہ پر کچرا نہیں پھینکنا چاہیے بلکہ کوڑے کو ہمیشہ کوڑے دان میں پھینکنا چاہیے۔ ہمیں بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنی عادات کو بہتر بنانا چاہیے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر پرندے کو انسانوں کا پھیلایا ہوا کچرا اٹھانے کی تربیت دی جارہی ہے تو یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کہ انسانوں کو بھی پرندوں سے سیکھنا چاہیے۔ اس ویڈیو پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹ کرکے بتائیں۔