ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ریچھ نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے ساتھ کیا کیا؟ (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

ہمپشائر: امریکا میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں ریچھ کے داخل ہونے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے سامان غائب ہونے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔

علاقہ مکین اس وقت حیران رہ گئے جب ایک ویڈیو میں ریچھ کو گاڑی کے اندر داخل ہوتے دیکھا گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریچھ گاڑی کے قریب چکر لگا رہا ہے پھر اچانک ہی وہ اس کا دروازہ کھول کر گاڑی میں داخل ہوجاتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ گاڑی میں کھانے پینے کی اشیا تلاش کررہا ہے۔

تھورنٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک ریچھ کی کھڑی گاڑیوں کے دروازے کھولنے اور کھانے پینے کی اشیا کی تلاش میں ردی کی ٹوکری کے اندر گھومنے کی متعدد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

محکمے نے فیس بک پوسٹ میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ’براہ کرم اپنی گاڑیوں سے کھانے پینے کی اشیا کو ہٹا دیا کریں، اور اس قسم کی اشیا گاڑیوں، ردی کی ٹوکری یا دیگر جگہوں پر نہ چھوڑیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں