بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ریچھ نے موٹر سائیکل سوار کی دوڑیں لگوادیں (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نلگرس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ریچھ نے موٹر سائیکل سواروں کی دوڑیں لگوادیں۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی تاجر آنند مہندرا نے شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جیسے ہی وہ تھوڑا آگے پہنچتا ہے تو ریچھوں کا ایک جھنڈ سڑک کے بیچ میں موجود ہوتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار ریچھوں کو دیکھ کر رک جاتا ہے اور منظر کو شاندار قرار دیتے ہوئے انتظار کرنے لگتا ہے کہ شاید وہ یہاں سے ہٹ جائیں گے تو وہ یہاں سے گزر جائے گا۔

لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے اور ریچھ موٹر سائیکل سوار کی طرف تیزی سے دوڑتا ہے تو وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں