تازہ ترین

چوہدری پرویز الہیٰ کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت، 13 خواتین شامل

لاہور: جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں...

ریچھ کی بچوں‌ سمیت شادی کے اسٹیج پر انٹری، لوگ خوفزدہ

سوشل میڈیا پر جانوروں کی دلچسپ ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ریچھ اپنے دو بچوں کو پشت پر لیے شادی کے اسٹیج پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادہ ریچھ اپنی پشت پر سوار بچوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف چل رہی ہے جہاں دلہا اور دلہن کے لیے کرسیاں رکھی گئی تھیں۔

وہ ایک لمحے کے لیے رکتی ہے اور ادھر ادھر دیکھنے کے بعد شادی کے اسٹیج کو سونگھتی ہے۔

ریچھ نے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا کیونکہ شادی کی تقریب پہلے ہی ختم ہوچکی تھی اور یرچھ کے اندر آنے کے وقت مہمان موجود نہیں تھے۔

ویڈیو کے عقب میں کچھ لوگوں کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کہیں یہ اسٹیج پر توڑ پھوڑ تو نہیں کرے گی۔

ٹویٹر پر بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کاسوان نے لکھا کہ ’وہ انتظامات سے خوش نہیں ہے۔‘

Comments