ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

محمد الیاس نے وکٹ لینے پر جشن کے منفرد انداز کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد الیاس نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز سے متعلق بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس نے کہا کہ مداح وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز سے متعلق سوال کرتے ہیں اس انداز میں ایک پیغام ہے۔

محمد الیاس نے کہا کہ بطور مسلمان ہمارا یقین اللہ پر ہی ہوتا ہے انسان کچھ بھی نہیں کرسکتا اللہ ہی سب کچھ کرسکتا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ کورونا وائرس میں بہت سے لوگوں کو ڈپریشن میں دیکھا ہے جب میں خود بھی یہاں پر قرنطینہ میں تھا تو یہی سوچ رہا تھا کہ مداحوں کو ایک چھوٹا سا پیغام دوں۔

محمد الیاس نے مداحوں کو پیغام دیا کہ انسان کچھ بھی نہیں کرسکتا، اللہ پر یقین رکھیں اور محنت کریں۔

واضح رہے کہ محمد الیاس وکٹ لینے کے بعد انگلی فضا میں بلند کرتے ہیں اور بعد میں نہیں کا اشارہ کرتے ہیں اس منفرد انداز کی وجہ سے مداحوں نے ان سے سوال کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں