تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اداکار حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نیمل خاور کی خوبصورت تصاویر وائرل

اسلام آباد : معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نیمل خاور نے مقامی شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

پاکستانی فلم شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی خوبرو اہلیہ و اداکارہ نیمل خاور کی سماجی رابطے ویب سائٹ پر پاکستان میں منعقدہ کسی عزیز کی شادی میں شرکت کی نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے سیاہ رنگ کا کوٹ اور کرتا شلوار زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اہلیہ نیمل کالے اور کریم رنگ کے کپڑے پہنی ہوئی تھیں، اُن میں مشرقی خاتون کی جھلک نظر آرہی تھی۔

پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے رواں سال حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔

View this post on Instagram

👗 @zainabsalmanfashion 💎 @beedazzled_ltd

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

سنہ 2017 میں فلم ’ورنا‘ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی نیمل نے کم وقت میں مقبولیت حاصل کی۔

نیمل خاور نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ ’انا‘ میں بھی کردار ادا کرچکی ہیں جو بقول اداکارہ کے ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ تھا۔

شادی کے بعد نیمل خاور کا اب صرف مصوری پر توجہ دینے کا ارادہ ہے اور وہ پینٹنگز کی نمایش کرنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -