تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سعودی عرب میں دلکش مناظر، سفید گلاب سے زمین سج گئی، فضا معطر

ریاض: سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں بارش کے بعد زمین سفید گلاب سے سج گئی، خوبصورت پھول کی خوشبو فضا کو معطر کررہی ہے، تصاویر نے سما باندھ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں میدانی علاقے خوش رنگ وخوب رو فن پاروں کے نظارے پیش کررہے ہیں۔ پھولوں کے دلدادہ عبداللہ البرغش نامی سعودی فوٹوگرافر نے سفید گلاب کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس پر صارفین بھی حیرات کا اظہار کررہے ہیں۔

عبداللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اس پھول کو تناستوم کہا جاتا ہے، اس کی لمبائی 15 سے 50 سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے، لیکن محفوظ مقامات میں اس کی لمبائی میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سفید گلاب زیادہ تر شمالی سعودی عرب کے محفوظ جنگلات اور ریگستان میں اگتے ہیں۔

فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ تناستوم کے پھول حائل کے صحرا میں بھی زیادہ تر پائے جاتے ہیں، ان پھولوں کو اگایا نہیں جاتا بلکہ یہ بارش کے باعث ازخود زمین پر نمودار ہوکر سج جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -