جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

استعمال شدہ ٹی بیگز پر دیدہ زیب تصاویر

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی مصور روبی سلویٹس کی استعمال شدہ ٹی بیگز پر پر دیدہ زیب تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چائے پینے کے شوقین افراد کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جب اُن کو طلب ہو وہ فوری طور پر اپنے پسندیدہ مشروب کو پی سکیں یہی وجہ ہے کہ جدید دور کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی بیگز تیار کیے گئے۔

ٹی بیگ کی لمبائی تقریباً ڈھائی انچ اور چوڑائی بھی اتنی ہی ہوتی ہے، عام طور پر لوگ اسے استعمال کرنے کے بعد کوڑے دان کی نظر کردیتے ہیں مگر امریکی مصور نے اس کچرے کو نادر بنا کر دنیا کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

امریکا کی معروف گرافک ڈیزائنر اور مصور روبی سلوٹ نے بڑی مہارت سے استعمال شدہ ٹی بیگز پر خوبصورت اور مختصر پینٹنگز بنائیں جنہیں دنیا بھر میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

مصور کا کہنا ہے کہ ’تین سال قبل میرے پاس صرف 2 ہی کام چائے پینا اور پینٹنگز بنانا تھے، ایک روز مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ استعمال اس کچرے کو کسی ایسے کام میں استعمال کیا جائے جسے لوگ اپنے کمروں میں سجاوٹ کے لیے لگائیں‘۔

روبی سلوٹ کا کہنا ہے کہ ’میں نے خیال آتے ہی کوڑے دان میں سے سارے ٹی بیگز اٹھائے اور انہیں دھوپ میں خشک کرنے کے لیے رکھ دیا، بعد ازاں ان پر پینٹنگز بنائیں اور پھر اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا‘۔

امریکی خاتون مصور کے آرٹ کو دیکھ کر دنیا ورطہ حیرت میں مبتلا ہے کیونکہ وہ جس خوبصورتی کے ساتھ اس کچرے کو قابل استعمال بنا رہی ہیں اُسے لوگ بخوشی اپنے کمروں ، مہمان خانوں میں لگا رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں